ابنا: امریکی ٹی وی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں کہ جب فلسطینی انتہائی برے اقتصادی حالات میں کسمپرسی کی زندگي گزار رہے ہیں اور ایک چھوٹا سا گھر ان کے لیے ایک بہت بڑا خواب ہے، امیر قطر شیخ حمد بن آل ثانی اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سمیت بعض عرب ممالک کے شیوخ کے پیسوں سے بہترین اور خوبصورت صیہونی کالونیاں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ سی این این نے ایسی تصاویر نشر کی ہیں کہ جن میں امیر قطر حمد بن آل ثانی اسرائیل میں خوبصورت اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ صیہونی کالونیوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ امیر قطر نے اب تک اسرائیل کے بہت زیادہ خفیہ دورے کیے ہیں اور انہوں نے صیہونی حکام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بہت سے صیہونی منصوبوں کے لیے بہت زیادہ پیسہ دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 409428
ایک امریکی ذریعے کا کہنا ہے کہ قطر اور سعودی عرب کے بادشاہوں کے پیسے سے بہترین صیہونی کالونیاں تعمیر کی جا رہی ہیں۔